بیجنگ(شِنہوا)چین یکم جنوری 2024 سے درآمدات اور برآمدات پر محصولات کی شرح میں ردوبدل کرے گا۔
ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن کی طرف سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق ملک 1 ہزار 10 اشیاء پر عارضی درآمدی ٹیرف نافذ کرے گا جو سب سے زیادہ پسندیدہ ملک کے نرخوں سے کم ہیں۔
مثال کے طور پر چین ان وسائل پر ٹیرف کو کم یا مستثنیٰ کرے گا جن کی ملک کو کمی کا سامنا ہے جن میں اہم آلات اور اجزاء، ادویات اور بعض کینسر اور نایاب بیماریوں کے علاج کے لیے خام مال،خصوصی طبی مقاصد کے لیے خوراک، اور کچھ زرعی مصنوعات شامل ہیں۔
اس کے علاوہ چین ہائی پیوریٹی ایلومینیم پر ایکسپورٹ ٹیرف کو کم کرے گا۔
دریں اثنا چین ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے ساتھ الحاق کے عزم کے تحت، ایتھیلین، پروپیلین، اور مائع کرسٹل گلاس سبسٹریٹس کی بعض اقسام پر درآمدی محصولات میں اضافہ کرے گا۔
دوسرے ممالک یا خطوں کے ساتھ آزاد تجارت اور ترجیحی تجارتی انتظامات کے تحت چین اعلیٰ سطح پر کھلے پن کی کوششوں کے تناظر میں اگلے سال 30 ممالک اور خطوں کی کچھ مصنوعات پر روایتی ٹیرف کی شرحیں نافذ کرے گا۔