بیجنگ (شِنہوا) چین میں قومی فٹنس مقامات اور سہولیات کی تعمیر اور استعمال کے فروغ بارے حال ہی میں ایک اپ گریڈ منصوبہ جاری کردیا گیا ہے جس کا مقصد 2025 تک 15 منٹ فٹنس سرکلز کا مکمل احاطہ کرنا ہے۔
اس منصوبے کو متعدد سرکاری محکموں نے مشترکہ طور پر جاری اور شروع کیا ہے جس پر 2023 سے 2025 کے درمیان عملدرآمد کیا جائے گا۔ اس کا بنیادی مقصد 2025 تک انتظامی یونٹس کی مختلف سطح پر عوامی فٹنس سہولیات اور 15 منٹ فٹنس سرکلز کا مکمل طور پر احاطہ کرنا ہے۔
مثلاً 2 لاکھ یا اس سے زیادہ مستقل آبادی رکھنے والے کاؤنٹی سطح کے انتظامی علاقے میں کم از کم ایک عوامی اسٹیڈیم ، ٹریک ، فٹنس سینٹر ، اسپورٹس پارک یا مقام تعمیر کیا جانا چا ہئے۔
مقامات اور سہولیات کے علاوہ بڑے پیمانے پر کھیلوں کے مقابلوں کو مقبول بنانا، عوامی فٹنس سہولیات کی خدمت اور استعمال کی کارکردگی بہتر بنانا، ڈیجیٹل مینجمنٹ حاصل کرنا اور عوام کا اطمینان بہتر بنانا بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔