• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا 2025 تک آؤٹ ڈور کھیلوں کی صنعت 400 ارب امریکی ڈالر کرنے کا ارادہتازترین

October 25, 2023

بیجنگ (شِںہوا) چینی حکومت کی جاری کردہ ایک ایکشن پلان کے مطابق چین 2025 تک آؤٹ ڈور کھیلوں کی صنعت کو 30 کھرب یوآن (تقریباً 418 ارب امریکی ڈالر) کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اس ایکشن پلان پر 2023 سے 2025 کے دوران عملدرآمد کیا جائے گا  اور اس عرصے میں آؤٹ ڈور کھیلوں کی سہولیات کی تعمیر کے فروغ اور آؤٹ ڈور کھیلوں کی خدمات میں بہتری کی کوشش کی جائے گی۔

منصوبے کے تحت 2025 تک نئی تعمیر شدہ آؤٹ ڈور کھیلوں کی سہولیات اور خدمات کا معیارعوامی طلب کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے کے قابل ہو جائے گا کیونکہ آبادی کا بڑا طبقہ آؤٹ ڈور کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہا ہے۔ 

اس کے علاوہ آؤٹ ڈور کھیلوں کے مقابلوں کو مزید فروغ دیا جائے گااور اس بارے قومی حفاظتی نگراں پالیسیاں بہتر بنائی جائیں گی۔

ایکشن پلان میں متعدد مخصوص کاموں کی نشاندہی کی گئی ہے جو اگلے 3 سال کے دوران انجام دیئے جائیں گے۔ ان میں قدرتی وسائل کا مناسب طریقے سے استعمال کرتے ہوئے سبز ترقی کو فروغ دینا، کھیلوں کے میدان اور قومی ٹریل سسٹم کی تعمیر، آئس اور سنو کھیل، پہاڑی کھیل، واٹراسپورٹس اور کیمپنگ جیسی بیرونی سرگرمیوں کی ایک وسیع اقسام کے لئے سہولیات میں اضافہ شامل ہے۔

یہ ایکشن پلان 5 سرکاری اداروں قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن ، چائنہ جنرل انتطامیہ برائے کھیل، وزارت قدرتی وسائل، وزارت آبی وسائل اور قومی جنگلات اور سبزہ زار انتظامیہ نے مشترکہ طور پر جاری کیا ہے۔