بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکی محکمہ تجارت کی طرف سے 37 چینی اداروں کو برآمدی کنٹرول کی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے کی بھرپور مخالفت کی ہے۔
وزارت تجارت کے ترجمان نے گزشتہ روز کہا کہ چین نے امریکہ کی اس تازہ ترین کارروائی کا نوٹس لیا ہے جو نام نہاد فوجی اور روس کے ساتھ کاروباری تعلق کا بہانہ بناتے ہوئے کی گئی ہے۔
ایک طویل عرصے سے امریکہ اپنے قومی سلامتی کے تصور کو عمومی حیثیت دے رہا ہے اور دوسرے ممالک کے کاروباری اداروں کو دبانے کے لیے اس نے برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات نے ان اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچایا، عالمی سپلائی چین کے استحکام کو متاثر کیا اور عالمی اقتصادی بحالی اور ترقی میں رکاوٹیں ڈالی ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ کو فوری طور پر اپنے ان غلط اقدامات کو روکنا چاہیے، چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔