• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا 5جی-اے اور 6جی ٹیکنالوجیز میں پیش رفت کے لیے کوششوں پر زورتازترین

May 18, 2024

ہانگ ژو(شِنہوا) چین کے نائب وزیر برائے صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی ژانگ یون منگ نے 5جی-اے اور 6جی جیسی  اہم اور جدید ٹیکنالوجیز کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت اور کوانٹم کمیونیکیشن میں پیش رفت کے لیے کوششوں پر زور دیاہے۔

مشرقی صوبے  ژی جیانگ کے شہر ننگبو میں  منعقدہ  ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سوسائٹی ڈے2024  میں اظہار خیال کرتے ہوئے  ژانگ نے کہا کہ  انفارمیشن اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن  کے شعبے میں اصل اور تبدیلی  پیدا کرنے والی تکنیکی  جدت کو سامنے لانے کے لیے  جدت پر مبنی طریقہ کار اور ماحولیاتی نظام کی تعمیر کو مضبوط بنانے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں۔

چین نے کئی سالوں سے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر سسٹم میں جدت کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں، اور اس وقت ملک میں  دنیا  کا  سب سے بڑا اور تکنیکی طور پر جدید ترین 5جی نیٹ ورک کام کررہاہے۔

صنعتی پیداوار کے پورے سلسلے کو اپ گریڈ کرنے، مجموعی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے اور صنعتی مسائل سے موثر طریقے سے نمٹنے میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز ( آئی سی ٹی) کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے ژانگ نے کہا کہ چین کی صنعتی ترقی اب وسیع پیمانے سے مضبوطی کی طرف منتقلی کے اہم مرحلے میں ہے۔