بیجنگ(شِنہوا)چین کی آبی وسائل کی وزارت نے ایک منصوبہ جاری کیاہے جسکا مقصد رواں سال کے اختتام تک ملک کے دیہی علاقوں میں نل کے ذریعے پانی کی رسائی کو 92 فیصد تک بڑھانا ہے۔
منصوبے کے مطابق بڑے پیمانے پر پانی کی ترسیل کے منصوبوں سے رواں سال کے آخر تک ملک کی63 فیصد آبادی کے مستفید ہونے کی توقع ہے۔
وزارت نے صوبوں پر زور دیا ہے کہ وہ شہری اور دیہی علاقوں کو پانی کی ترسیل کویکجا کرنے کو ترجیح دیں اور ان علاقوں میں بڑے پیمانےپر پانی کی فراہمی کے مرکزی منصوبوں کی تعمیر کو فوری طور پر شروع کیا جائے جہاں شہری پانی کی فراہمی کے نظام کی رسائی ممکن نہیں ہے۔
دریں اثناء، وزارت نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ جدید معیاری طرز کی تعمیرات کے لیے کام کیا جائے اور ان علاقوں کے لیے چھوٹے پیمانےپر پانی کی فراہمی کے منصوبے شروع کئے جائیں جن تک شہری اور دیہی پانی کے انضمام یا بڑے پیمانے پر پانی کی فراہمی کے منصوبوں کی رسائی ممکن نہیں ہے۔