بیجنگ (شِنہوا) چین کا اعلیٰ عوامی استغاثہ شمالی صوبے شنشی میں واقع کوئلہ کان کی عمارت میں آتشزدگی کی تحقیقات کی نگرانی کرے گا۔
آ تشزدگی کا واقعہ لیولیانگ شہر میں 16 نومبر کو پیش آیا جس میں 26 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوئے تھے۔ شہر کا محکمہ پولیس پہلے ہی اس کی تحقیقات کررہا ہے۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ نے ایک سر کاری بیان میں شنشی کے استغاثہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے فرائض کو مکمل طور پر انجام دیں اور عوامی سلامتی کے اداروں اور دیگر سرکاری محکموں کے ساتھ ملکر کام کریں تاکہ تمام ملوث افراد کی ذمہ داریوں کا تعین کرتے ہوئے ٹھوس شواہد جمع کرنے کو یقینی بنایا جاسکے۔ قانون کے مطابق جرم کے ارتکاب پرسزا دی جائے اور متاثرین کے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کیا جائے۔
اعلیٰ استغاثہ اس طرح کے خطرات کے ماخذ کی نشاندہی کرنے اور پیداوار کی حفاظت کو درپیش خطرات کی روک تھام کی کوششوں کی نگرانی بھی کرے گا۔