• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا اعلیٰ سطحی کھلے پن کا عزم پوری دنیا کے لئے مفید ہے، سرمایہ کار جم راجرزتازترین

November 28, 2023

نیویارک (شِںہوا) عالمی شہرت یافتہ سرمایہ کار اور مالیاتی مبصر جم راجرز نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے کھلے پن کے ساتھ چینی عزم سے پوری دنیا کو فائدہ ہوگا۔

شِںہوا کے ساتھ ایک حالیہ زوم انٹرویو میں بی لینڈ انٹرسٹس انکارپوریٹڈ کے چیئرمین اور راجرز انٹرنیشنل کموڈیٹیز انڈیکس کے خالق راجرز نے سان فرانسسکو میں ایپیک اجلاس کے بعد چین بارے اپنے مشاہدات شیئر کیے۔

راجرز نے کہا کہ حالیہ دونوں میں انہوں نے چین بارے جو کچھ بھی پڑھا ہے وہ یہ ہے کہ بیجنگ کھلے پن اور بیرونی دنیا کے ساتھ رابطے جاری رکھے گا۔

چین کے کھلنے پن کے بعد تقریباً 40 برس قبل چین کے اپنے پہلے دورے کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے دیگر ممالک پر چین کی ترقی کے گہرے اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ اس نے جنوبی کوریا کے ساتھ کیا کیا ہے۔ چین کے ساتھ اس کی تجارت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ جاپان اور امریکہ سمیت ہر کوئی چین میں ہونے والی تر قی سے بہت زیادہ متاثر ہے۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 40 برس پہلے امریکہ کی چین کے ساتھ کوئی تجارت نہیں تھی۔ اب چین کے ساتھ ہماری تجارت بہت بڑی ہو چکی ہے جس سے چین اور امریکہ دونوں کو خاطر خواہ منافع حاصل ہورہا ہے۔