بیجنگ(شِنہوا)چین اپنے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تقریباً 20 فیصد شعبے اور مضامین کی ترتیب میں ردوبدل کرے گا،فرسودہ ڈسپلنز کو نئے سے تبدیل کیا جائے گا جو نئی ٹیکنالوجیز، ابھرتے ہوئے شعبوں اور نئے کاروباری طریقوں سے ہم آہنگ ہوں گے۔
وزارت تعلیم اور دیگر اداروں کی طرف سے جاری کردہ اصلاحاتی منصوبے کے مطابق، 2025 تک، اعلیٰ تعلیمی اداروں میں قومی سطح پر تقریباً 10ہزار اعلیٰ درجے کے شعبے قائم کیے جائیں گے۔منصوبے کے مطابق، مستقبل کی ٹیکنالوجیز، جدید صنعتوں، اعلیٰ سطح کی پبلک ہیلتھ کیئر اور انجینئرنگ میں مہارت کی حامل خصوصی اکیڈمیز بھی قائم کی جائیں گی۔ اصلاحاتی منصوبے میں انجینئرنگ، طب، زراعت، لبرل آرٹس اور بنیادی مضامین سمیت کچھ کلیدی شعبوں کو مضبوط بنانے کے لیے تیز رفتار کوششوں پر بھی زوردیاگیا ہے۔