• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا عالمی بینک کے ساتھ مزید تعاون کی توقع کا اظہارتازترین

February 21, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ اسے عالمی بینک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے اور عالمی سطح پر غربت میں کمی اور ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کی توقع ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بدھ کے روز باقاعدہ نیوز بریفنگ میں ورلڈ بینک کی جانب سے ژانگ وینچھائی کی بطور منیجنگ ڈائریکٹر اور ورلڈ بینک گروپ کے چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر کے عہدوں پر تقرری سےمتعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین دنیا کا سب سے بڑا ترقی پذیر ملک اور عالمی بینک دنیا کا سب سے بڑا کثیر جہتی ترقیاتی ادارہ ہے، ترجمان نے کہا کہ ہم عالمی بینک کی اس تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ  دونوں فریقوں نے قریبی ترقیاتی شراکت داری قائم کرتے ہوئے گزشتہ 40 سے زائد سالوں میں نتیجہ خیز تعاون کیا ہے۔

ماؤ نے کہا کہ چین اپنے ترقیاتی مقصد اور ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے عالمی بینک کی اصلاحات کی حمایت کرتے ہوئے ترقی پذیر ممالک کی پائیدار ترقی میں مدد اور عالمی چیلنجز سے مؤثر طریقے سے نمٹ رہا ہے۔