• Atlanta, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا عالمی برادری سے شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ تعاون میں اضافے کا مطالبہتازترین

July 21, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے عالمی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو کانگ نے اقوام متحدہ اور علاقائی تنظیموں کے درمیان تعاون کے حوالے سے سلامتی کونسل کے مباحثے میں عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور کثیر قطبی دنیا اور جامع اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینے میں ایس سی او کے اہم کردارکو اجاگر کیا۔

شراکت داروں سے مستقبل کے سربراہی اجلاس کو عالمی گورننس میں مساوات اور انصاف کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم موقع کے طور پر بروئے کار لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے فو نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اراکین کے مطالبات کو سننا چاہیے۔

چینی ایلچی نے اپنے خطاب میں کثیر قطبی دنیا کو فروغ دینے اور آج کی بین الاقوامی صورتحال کی پیچیدگیوں کو حل کرنے کے لیے جامع اقتصادی عالمگیریت کو بڑھانے کے لیے متوازن نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا۔

امن کی بین الاقوامی کوششوں کو مضبوط بنانے کے لیے اقوام متحدہ اور ایس سی او کے درمیان مزید مضبوط مکالمے اور تعاون کا مطالبہ کرتے ہوئے فو نے کہا کہ ہمیں اقوام متحدہ چارٹر کی رہنمائی کے تحت حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنا چاہیے۔