بیجنگ (شِنہوا) چین کا مرکزی بینک 7 اپریل کو یادگاری سکے جاری کرے گا جس میں ملک کے 2 عالمی ثقافتی ورثوں ماؤنٹ ہوانگ شان اور ماؤنٹ ایمی کے علاوہ لیشان کا دیو قامت بدھا بھی شامل ہوگا۔
پیپلز بینک آف چائنہ کے مطابق 5 یوآن (تقریباً 0.72 امریکی ڈالر) مالیت کے یہ سکے پیتل کے مرکب سے تیار کردہ اور گول کناروں کے ساتھ مربع شکل میں ہے۔
ان سکوں کے سامنے کے رخ پر قومی علامت کے ساتھ ساتھ ملک کا نام ، ماؤنٹ ہوانگ شان اور ماؤنٹ ایمی کے آرائشی نمونے بھی کندہ ہوں گے۔
سکوں کے پچھلے رخ پر مختلف نمونے ہیں جن میں ہوانگ شان پہاڑ کا ایک مشہورمقام گیسٹ گریٹنگ پائن اور لیشان کا دیو قامت بدھا شامل ہیں۔
پیپلزبینک آف چائنہ کے مطابق 12 کروڑ سکے جاری کئے جائیں گے۔
چین میں عالمی ثقافت اور قدرتی ورثہ پر یادگاری سکے پہلی بار 2002 میں جاری کیے گئے تھے جن میں ملک کے معروف قدرتی مقامات جیسے دیوار چین، پیلس میوزیم اور سوژو میں کلاسیکی چینی باغات شامل تھے۔