• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا علاقہ ننگ شیا مقبول تر ین سیا حتی مقام بن گیاتازترین

August 03, 2023

ین چھوان (شِنہوا) ژانگ شاؤ شان نے متعدد تفریحی دورے کئے ہیں تاہم وہ چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خوداختیارخطے کے تاریخی مقام شوئی ڈونگ گو کے دلفریب مناظر سے سب زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

82 سالہ مصور نے کہا ہے کہ شوئی ڈونگ گو لوگوں کو ایک پراسرار احساس دلاتا ہے۔ کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ 30 ہزار برس قبل یہاں کے انسانوں کی زندگی کیسی تھی؟

ژانگ نے کہا کہ یہ نہ صرف میرے لئے بلکہ متعدد دیگر فنکاروں کے لئے بھی لامحدود ترغیب کا باعث ہے ۔ ژانگ نے حال ہی میں ننگ شیا کے تقریباً 80 دیگر فنکاروں کے ساتھ اس مقام کا دورہ کیا تھا۔

ننگ شیا، سیاحتی وسائل سے مالا مال خطہ ہے ۔ یہ دریائے زرد سے ملنے والے صحرا کی قدرتی خوبصورتی اور منفرد مقامات کا حامل ہے جس میں مغربی شیا عہد ( 1227-1038 ) بھی شامل ہے۔

سیاحوں کے پاس اب تاریخی شوئی ڈونگ گو مقام پر  تفریح کے لئے ایک دلکش موقع موجود ہے۔

اس جگہ کو فرانسیسی ماہرین آثار قدیمہ نے 1923 میں دریافت کیا تھا۔ یہ چین میں دریافت شدہ پہلے پیلیولیتھک مقامات میں سے ایک ہے۔

سائنسدانوں نے گزشتہ صدی میں 6 کھدائیوں کے بعد 12 سے زائد پیلیو لیتھک مقامات، 5 ہزار سےزائد پتھر کے نوادرات اور جانوروں کے 300 سے زائد فوسلز دریافت کئے تھے۔

رواں سال شوئی ڈونگ گو مقام کے دریافت کی 100 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے جس کی مناسبت سے مئی سے سیاحوں کے لئے مختلف قسم کی ثقافتی و سیاحتی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔