• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا علاقائی تحفظ پسندی اور مارکیٹ کی ترجیحی تقسیم جیسے مسائل کو حل کرنے کا عزمتازترین

March 08, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے مارکیٹ کے اعلی نگران ادارے نے  2024 میں علاقائی تحفظ پسندی کے طرزعمل اور مارکیٹ کی ترجیحی تقسیم جیسےاہم مسائل کو حل کرنے کے لیے مزید کوششوں کا عہد کیا ہے جس کا مقصد ایک متحد مقامی مارکیٹ کو فروغ دینا ہے۔ ان خیالات کا اظہارمارکیٹ ریگولیشن کی انتظامی ادارے  کے سربراہ لو وین نے 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے دوسرے سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 لو نے کہا کہ  ادارہ منصفانہ مسابقت کے جائزے سے متعلق ضوابط متعارف کراتے ہوئےکاروباری اداروں کی علاقائی سطح پرری لوکیشن اوراس کےکاروبار کو چلانے میں سہولت فراہم کرے گا اورمقامی تحفظ پسندی کے عمل کو درست کرے گا جس سے پوشیدہ رکاوٹوں سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔ معیاری سازی کے حوالے سے ادارے کی کوششوں  بارے انہوں نے بتایا کہ  چین ادارہ جاتی کھلے پن کے متعلقہ پہلوؤں کو مستقل طور پر توسیع دے گا اور غیر ملکی سرمایہ کار اداروں کو قانون کے مطابق معیارات کی تشکیل کے عمل میں یکساں طور پر حصہ لینے میں مدد فراہم کرے گا۔