• Unknown, Unknown
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا عملہ بردارخلائی جہازشین ژو-16 خلا میں جانے کے لیے تیارتازترین

May 23, 2023

جیو چھوآن (شِنہوا) چین کا عملہ بردار خلائی جہازشین ژو-16 خلا میں جانے کے لیے تیار ہے، اورشین ژو-16 اور لانگ مارچ2 ایف کیریئر راکٹ کے کامبی نیشن کو پیر کولانچنگ ایریا میں پہنچادیا گیا ہے۔

چین کی عملہ بردار خلائی ایجنسی( سی ایم ایس اے) کے مطابق لانچ کی جگہ پر سہولیات اور آلات بہترحالت میں ہیں اور پری لانچ کے مختلف فنکشن چیکس اور مشترکہ ٹیسٹ منصوبہ بندی کے مطابق کیے جائیں گے۔ خلائی جہاز کو مستقبل قریب میں مناسب وقت پر لانچ کیا جائے گا۔