• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا عمررسیدہ آبادی کے لیے "سلور" معیشت کی ترقی سے متعلق اقدامات کا اعلانتازترین

January 16, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے حال ہی میں "سلور " معیشت مستحکم بنانے کے بارے میں رہنما اصول جاری کئے ہیں جو عمررسیدہ آبادی کے مسائل سے نمٹنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

ریاستی کونسل کے جنرل آفس سے جاری کردہ رہنما اصولوں میں صنعتی کلسٹرز کو وسعت دینے اسے معیاری بنانے، نئی صلاحیتیں ابھارنے اور سلور معیشت کی برانڈنگ بہتر بنانے کے بارے میں اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رہنما اصول کے مطابق اپنے بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیتے ہوئے ملک کو آبادی کے لئے خوراک و صحت کی دیکھ بھال سے متعلق خدمات کو بہتر بنانا اور بزرگوں کی نگہداشت کے اداروں کی ترقی کو تیز کرنا چاہئے۔

ملک بھر میں سلور معیشت میں پیشرفت کے لئے تقریباً 10 صنعتی پارکس قائم کرنے کی توقع کی جارہی ہے جس میں بڑی صنعت کو ابھارنے اور بزرگ شہریوں کی کھپت کے فروغ کی کوششوں پر زور دیا گیا ہے۔

رہنما اصول میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ صحت اور بزرگوں کی دیکھ بھال کے بارے میں نئے کاروباری ماڈلزکے فروغ پر بھی توجہ مرکوز کرنا چاہئے جس کی مثال نرسنگ اور ہاؤس کیپنگ روبوٹس کی ترقی کے ساتھ ساتھ بائیو ٹیکنالوجیز ہیں جو عمر سے متعلق امراض کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔مالیاتی اداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ وہ بزرگ شہریوں کے لئے مزید مصنوعات لانچ کریں اور بزرگوں کی دیکھ بھال کی سہولیات اور پروگراموں کی ترقی میں تعاون بڑھائیں۔

رہنما اصول کے مطابق سلور معیشت میں ایسی معاشی سرگرمیاں شامل ہیں جو بزرگ شہریوں کو مخصوص مصنوعات اور خدمات فراہم کرتی ہیں اور عمر رسیدہ آبادی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کی جاتی ہیں۔