• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا عوامی جمہوریہ کوریا پر عائد پابندیاں سخت کرنے کے خلاف انتباہتازترین

March 29, 2024

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے عوامی جمہوریہ کوریا پر عائد پابندیاں سخت کرنے کے خلاف متنبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے سلامتی کونسل میں عوامی جمہوریہ کوریا کی پابندیوں کی کمیٹی میں معاونت کرنے والے ماہرین کے پینل کے مینڈیٹ میں توسیع سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ کے بعد وضاحتی تقریر میں کہا کہ مسلسل کشیدگی اور بڑھتی محاذ آرائی جزیرہ نما کوریا کی پہچان بن گئی ہے جس سے کسی کا مفاد پورا نہیں ہوتا جبکہ چین اس صورت حال کا خاتمہ چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تنازع کو سیاسی باہمی اعتماد اور سازگار ماحول سے الگ کرکے حل نہیں کیا جاسکتا۔ پابندیوں میں اندھا دھند اضافہ اور دباؤ بڑھانے سے مسائل حل نہیں ہوتے اور یہ صرف نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔  فوجی اتحادوں میں شامل ہونے اور فوجی محاذ آرائی کے جنون سے کشیدگی اور تناؤ میں مزید اضافہ ہوگا جس سے جزیرہ نما کوریا کو جوہری اسلحے سے پاک کرنے اور یہاں امن و استحکام برقرار رکھنے کا مقصد حاصل کرنا مزید مشکل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین ایک بار پھر تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ منطقی اور عملی نقطہ نگاہ اپنائیں، سیاسی تصفیے کے لیے پرعزم رہیں، رابطے دوبارہ شروع کریں، باہمی اعتماد قائم کریں، جلد از جلد مذاکرات دوبارہ شروع کرکے جزیرہ نما کوریا میں امن و استحکام کے لیے مزید اقدامات کریں جبکہ سلامتی کونسل سمیت عالمی برادری کو بھی اس مقصد کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا چاہیے۔

روس نے امریکہ کی پیش کردہ قرارداد کا مسودہ  ویٹو کردیا تھا۔

گینگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ کہا ہے کہ پابندیاں حل نہیں لیکن یہ ایک ذریعہ ہے۔ عوامی جمہوریہ کے خلاف کے خلاف پابندیاں جزیرہ نما کو جوہری اسلحے سے پاک کرنے، فریقین میں بات چیت ، مذاکرات کے آغاز اور جزیرہ نما کوریا کے تنازعے کا حتمی سیاسی حل فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہونی چاہیئں۔

انہوں نے تشویش ظاہر کی کہ عوامی جمہوریہ کوریاکے خلاف سخت پابندیوں سے کشیدگی اور تصادم کی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے جس سے انسانی صورتحال اور لوگوں کےمعاش پر سنگین منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔