• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا عراق میں اقوام متحدہ امدادی مشن کے بتدریج انخلا کی حمایت کا اظہارتازترین

June 01, 2024

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے سلامتی کونسل کی جانب سے عراق کے لیے اقوام متحدہ امدادی مشن (یو این اے ایم آئی)کو 31دسمبر 2025تک ختم کرنے کی قرارداد کی منظوری کے بعد منظم اور ہموار انخلا کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیاہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے رائے شماری کے بعد کہا کہ عراق میں صورتحال مسلسل بہتر ہورہی ہے اور وہ سیاسی نظم ونسق چلانے کے زیادہ قابل ہوگیا ہے، اب وقت آگیا ہے یو این اے ایم آئی کو ایک منظم مینڈیٹ دیا جائے اور بتدریج انخلا کا عمل شروع کیا جائے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل عراقی حکومت کے ساتھ مشاورت کے ساتھ  تیزرفتار منتقلی اور مشن کے خاتمے کا منصوبہ تیار کریں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مشن دیگر علاقوں میں مؤثر طریقے سے اپنا کام شروع کر سکے۔