بیجنگ(شِنہوا) چین نے آزمائشی بنیادوں پر فرانس، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، اسپین اور ملائیشیا کے عام پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے یکطرفہ ویزا فری پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم دسمبر 2023 سے 30 نومبر 2024 تک، مذکورہ چھ ممالک کے عام پاسپورٹ کے حامل افراد زیادہ سے زیادہ 15 دنوں کے لیے کاروبار، سیاحت، رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے اور ٹرانزٹ کے لیے چین میں داخل ہو سکتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان چھ ممالک کے وہ لوگ جو ویزا سے استثنیٰ کی شرائط کو پورا نہیں کرتے ہیں انہیں چین میں داخل ہونے سے پہلے ویزا حاصل کرنا ہوگا۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ پالیسی لوگوں کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے میں مدد اور اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ سطح کی اوپننگ میں مدد کرے گی۔