• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا ہائپر اسپیکٹرل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ زیراستعمال آگیاتازترین

January 24, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ہائپر اسپیکٹرل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کے مدار میں تجربات مکمل ہوگئے ہیں جس کے بعد یہ زیراستعمال آگیا ہے۔

چائنہ قومی خلائی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سیٹلائٹ اچھی حالت میں ہے اس کے ذیلی نظام مناسب طریقے سے کام کررہے ہیں اور اس کی کارکردگی ادارے کے طے کردہ معیار کے مطابق ہے۔

یہ سیٹلائٹ ماحولیاتی نگرانی، قدرتی وسائل کے سروے، اور موسمیاتی تبدیلی کے مطالعہ جیسے مختلف شعبوں میں اعلیٰ معیار کا ہائپراسپیکٹرل ڈیٹا فراہم کرسکتا ہے۔ سیٹلائٹ 9 دسمبر 2022 کو خلا میں لانچ کیا گیا تھا جسے گاؤفین-5  01 اے کہا جاتا ہے۔

چائنہ قومی خلائی انتظامیہ زمینی مشاہدہ نظام اورڈیٹا مرکز کے ڈائریکٹر ژاؤ جیان نے کہا کہ سیٹلائٹ ماحولیاتی تحفظ اور آلودگی میں کمی کے لئے اہم ڈیٹا سپورٹ فراہم کرے گا۔

چائنہ قومی خلائی انتظامیہ نے سیٹلائٹ سے فراہم کردہ ایپلی کیشن مصنوعات بھی جاری کیں جن میں عالمی اوزون کالم ارتکاز ،مٹی کی نمی ، سمندری برف، پانی کے معیار کی نگرانی کا نقشہ اور دیگر ہائپراسپیکٹرل ڈیٹا تصاویرشامل ہیں۔