بیجنگ(شِنہوا) چینی ریگولیٹرزنے پراپرٹی ڈویلپرایورگرینڈے گروپ کے چیئرمین شو جیایِن کے سیکیورٹیزمارکیٹ میں داخلے پرتاحیات پابندی لگانےکا فیصلہ کیا ہے۔
کمپنی کے ذیلی رئیل اسٹیٹ ادارے نے کہا کہ اسے چائنہ سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن (سی ایس آرسی) کی جانب سے جاری شدہ انتظامی جرمانوں اور مارکیٹ میں داخلے پر پابندی کا پیشگی نوٹس موصول ہوگیاہے۔
ایورگرینڈے رئیل اسٹیٹ گروپ نے شنگھائی اور شینزین اسٹاک ایکسچینجز میں جمع کرائی گئی قانونی دستاویز میں کہا کہ سی ایس آرسی نے شوجیایِن پر " منظم مالیاتی دھوکہ دہی پرمبنی فیصلے کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔"
سی ایس آرسی کی جانب سے شو جیاین کو ایک انتباہ اور4 کروڑ70 لاکھ یوآن (تقریباً 66لاکھ30 ہزار ڈالر)جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
ایورگرینڈے رئیل اسٹیٹ گروپ کو اپنی 2019 اور 2020 کی سالانہ رپورٹس میں غلط معلومات دینے، کارپوریٹ بانڈز کے اجراء میں مشتبہ دھوکہ دہی اور بروقت انداز میں مطلوبہ معلومات کو ظاہر کرنے میں ناکامی کے لیے ایک اوروارننگ اور 4.18 ارب یوآن کا جرمانہ بھی کیا جائے گا۔