بیجنگ (شِںہوا) چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی زیر صدارت ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ چین ، معاشی بحالی کی رفتار مستحکم کرنے ،اسے وسعت دینے ، کھپت کی بحالی تیز کرنے، غیر ملکی تجارت اور سرمایہ کاری کے استحکام کے لئے اقدامات کرے گا۔
اقتصادی بحالی کے مسلسل رجحان کا ذکر کرتے ہوئے اجلاس نے مرکزی اقتصادی کارکردگی کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد اور اقتصادی کارکردگی کو مناسب حد میں رکھنے کے لئے شرح نمو، روزگار اور قیمتوں میں استحکام پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
معیشت کے استحکام اور اس سے متعلقہ اقدامات کے لئے پالیسی پیکیج پر مئو ثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔
مالی اور مالیاتی پالیسی ٹولز کی مدد سے کلیدی منصوبوں اور آلات کی اپ گریڈنگ اور تزئین و آرائش کو مزید فوائد حاصل کرنے کے لیے آگے بڑھایا جائے گا۔
چھوٹے ٹیکس دہندگان کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں دی گئی رعایت میں توسیع ، مائیکرو اور چھوٹے کاروبار کو دیئے گئے جامع قرض پالیسی کا موثر انداز میں نفاذ کیا جائے گا۔
سرکاری شعبے کو مستحکم اور ترقی دینے اور غیر سرکاری شعبے کی ترقی میں حوصلہ افزائی، تعاون اور رہنمائی ضروری ہے۔
اس کے ساتھ نجی کاروبارکے قانونی حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنے اور ایک مضبوط قانونی ڈھانچے میں مارکیٹ پر مبنی، عالمی معیار کے مطابق کاروباری حالات کو فروغ دینے لئے پرعزم رہنا چا ہئیے۔
معیشت کے پلیٹ فارم کو پائیدار اور مستحکم ترقی کے حصول میں مدد دی جائے گی۔