بیجنگ(شِنہوا) چین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یورپی یونین ( ای یو) چینی الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) پرسبسڈی مخالف تحقیقات سے متعلق مشاورت کے عمل کو آگے بڑھانے میں اخلاص کا مظاہرہ کرے گی۔
چینی وزارت تجارت (ایم او سی)کے ترجمان ہی یاڈونگ نے جمعرات کوپریس بریفنگ میں کہا کہ مشاورت حقائق اور قواعد پر مبنی ہونی چاہیے جس کے نتیجہ میں جلد ازجلد ایک ایسا حل سامنے آنا چاہیے جو دونوں فریقوں کے لیے قابل قبول ہو۔ ترجمان نے کہا کہ اب تک، چین اور یورپی یونین کے درمیان تکنیکی سطح پر مشاورت کے کئی دورہو چکے ہیں۔ حتمی فیصلہ کرنے میں ابھی چار ماہ باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے متعدد بار یورپی یونین کی ای ویز پر سبسڈی مخالف تحقیقات کی سخت مخالفت کی ہے۔ ہماراخیال ہے کہ اقتصادی اور تجارتی تنازعات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے مناسب طریقے سے حل کرنا چاہیے۔