• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا امریکہ سے شام پر عائد تمام یکطرفہ پابندیاں فوری ہٹانے کا مطالبہتازترین

February 14, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ سے شام پر عائد تمام غیر قانونی یکطرفہ پابندیاں فوری طور پر ہٹانے اور انسانی بحران پیدا نہ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکہ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ شام کو چھ ماہ کے لیے پابندیوں میں ریلیف فراہم کرے گا، جو صرف تباہ کن زلزلے کے بعد بحالی کی کوششوں کے لیے کچھ لین دین کی اجازت تک محدود ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے اس سے متعلقہ ایک سوال کے جواب میں روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ امریکی حکومت کو عارضی ریلیف کا سیاسی ناٹک کرنے کے بجائے شام سے یکطرفہ پابندیاں فوری طور پر ہٹانی چاہئیں۔ وانگ نے کہا کہ امریکہ نے برسوں سے شام پر مسلسل فوجی مداخلت اور غیر قانونی یکطرفہ پابندیاں عائد کی ہیں، جس سے شام میں معیشت اور لوگوں کی معاشی صورتحال  کے  بحران میں شدید اضافہ ہوا ہے اور اس سے شام کی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بہت کمزور ہو گئی ہے۔