بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا کہ وہ امریکہ سے آنے والی پروپیونک ایسڈ(خوراک کو محفوظ بنانے والاایسڈ) مصنوعات پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کرے گا۔
چینی وزارت تجارت کے مطابق تمام متعلقہ امریکی کمپنیوں پر 5 سال کے لیے 43.5 فیصد ڈیوٹی عائد کی جائے گی اوراس فیصلے کا اطلاق اتوار سے ہوگا۔
وزارت نے جولائی 2023 میں شروع کردہ اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کے حتمی فیصلے میں کہا کہ چین کی مقامی صنعت کو ایسی مصنوعات کی ڈمپنگ سے کافی نقصان ہوا ہے۔
پروپیونک ایسڈ بنیادی طور پر خوراک، چارے اور کیڑے مار دواؤں سمیت دیگر شعبوں میں اشیائے خوراک کو محفوظ کرنے میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔