• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا انفرادی انکم ٹیکس مزید کم کرنے کا اعلانتازترین

August 31, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین  ایسے شہریوں کے لیے ٹیکس کابوجھ مزید کم کرے گاجن کے ذمہ بچوں کی پرورش ہے یا وہ عمر رسیدہ ماں باپ کامالی سہارا ہیں۔

 ریاستی کونسل کی جانب سے جمعرات کو جاری ایک سرکلرمیں کہا گیا ہے کہ یکم  جنوری 2023 سے، 3 سال سے کم عمر کے بچوں کی پرورش کرنے والے والدین کی انفرادی قابل ٹیکس آمدنی ہر بچے کے لیے ہر ماہ  2ہزار یوآن (تقریباً 278.5 ڈالر) تک کم کردی جائے گی جو موجودہ1ہزار یوآن کی کٹوتی سے زیادہ ہے۔

 بچوں کی تعلیم کے لیے، کل 2ہزاریوآن ہرماہ ہر بچے کے لیے والدین کی قابل ٹیکس آمدنی سے کاٹے جائیں گے، جو موجودہ سطح سے دوگنا ہو جائیں گے۔ عمر رسیدہ ماں باپ کی دیکھ بھال کرنے والا اگر اکلوتا بیٹا ہے تو اس کی قابل ٹیکس آمدنی سے ماہانہ 3ہزار یوآن کی رقم کاٹ لی جائے گی۔۔ایک سے زیادہ  بہن بھائیوں کو اس کٹوتی کا اشتراک کرنے کا اختیار ہے۔ یہ کٹوتی ان ٹیکس دہندگان پر لاگو ہوتی ہے جن کے والدین کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے یا ایک دادا دادی ہے جن کے بچے فوت ہو چکے ہیں یہ  گزشتہ کی رقم سے 1ہزار یوآن کا اضافہ ہے۔