جیوچھوان(شِہنوا)چین کا انسان بردار خلائی جہاز شینزو-17 نے منگل کی صبح 8 بج کر 43 منٹ پر خلائی سٹیشن سے الگ ہو کرزمین پر واپسی کا سفر شروع کر دیا۔
چین کےانسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے) کے مطابق اس میں سوار تین خلاباز، تانگ ہونگ بو، تانگ شینگ جی اور جیانگ شی لین، تقریباً نصف سال مدار میں رہنے کے بعد زمین پر واپس آ رہے ہیں۔
سی ایم ایس اے کے مطابق خلائی سٹیشن سے علیحدگی سے قبل شینزو 17 کے عملے نے زمین پر موجود عملے کی مدد سے مختلف امور کامیابی سے سر انجام دیئے جن میں خلائی اسٹیشن کےامتزاج کے سٹیٹس کا تعین ، تجرباتی ڈیٹا کی پراسیسنگ اور ترسیل سمیت باقی رہ جانے والے سامان کی منتقلی جیسے امور شامل تھے جبکہ اس کے بعد شینزو 17کے عملے نے خلائی سٹیشن کا انتظام شینزو 18کے عملے کے حوالے کیا۔
چین نے شینزو 18کو 25اپریل کو خلاء میں بھیجا تھا جس میں تین خلا باز یے گوانگ فو، لی کونگ اور لی گوانگ سو سوار ہیں۔ یہ خلا ء باز خلائی مرکز میں مزید چھ ماہ قیام کریں گے۔