• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا بچوں کے لیے بنیادی طبی بیمہ کے دائرہ کارکو وسعت دینے کا اعلانتازترین

March 03, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین میں حکام نے بچوں کے لیے بنیادی طبی بیمہ کا دائر کار وسیع کرنے لیے ایک مہم کا آغاز کردیا ہے جس کا مقصد ملک میں بچوں کو انکے حقوق، مفادات اور صحت کا تحفظ  فراہم کرنا ہے۔

اس ضمن میں ہیلتھ کیئر تحفظ سے متعلق قومی انتظامیہ، وزارت تعلیم اور قومی صحت کمیشن کی طرف سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں سال 2024 کے اختتام  تک 80 فیصد سے زائد نوزائیدہ بچوں کو انکی پیدائش کے سال میں ہی قومی بنیادی طبی بیمہ سکیم میں شامل کا ہدف مقرر کیا گیاہے۔

دستاویز میں اس مہم کے لیے مختلف انتظامات کا تعین کیا گیاہے جس میں بہترطبی خدمات کی فراہمی، محکموں کے درمیان اعدادوشمار کے تبادلے کو مضبوط بنانا اور نوزائیدہ بچوں کو قومی بیمہ سکیم میں شامل کرنے کے طریقہ کار میں بہتری لانا شامل ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے اصولی طور پر شیر خوار بچوں کو پیدائش کے 90 روز کے اندر قومی طبی بیمہ سکیم میں شامل کیا جائے گا اور اس مدت کے دوران کیے گئے تمام جائز طبی اخراجات واپس کیے جائیں گے۔