• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا بدستور کوئی متبادل نہیں ہے،جے پی مورگنتازترین

March 12, 2024

نیویارک(شِنہوا) اثاثہ جات کے  انتظامی امورسے متعلق عالمی کمپنی جے پی مورگن چیس اینڈ کو چین میں اپنی خدمات کی جاری کوششوں کےسلسلے میں دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت میں اپنے اثاثہ جات کے انتظام پرمبنی کاروبار کو بڑھانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق جے پی مورگن اثاثہ جات مینجمنٹ چائنہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرڈسیری وانگ اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ "چین کی میوچل فنڈ صنعت عالمی اثاثہ جات منتظمین کے لیے ایک ایسی منڈی کے طور پر برقرارہےجس کا متبادل نہیں ہوسکتا جبکہ یہ ترقی کا ایک بڑاموقع فراہم کرتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جے پی مورگن چیس اینڈ کمپنی2024 میں سی ایس آئی  اے50 انڈیکس ٹریکنگ ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ (ای  ٹی ایف) شروع کرنے کا  منصوبہ رکھتی ہے۔ فنڈ نے 10 روز سے بھی کم عرصے میں 2 ارب یوآن (27کروڑ80 لاکھ ڈالر) اکٹھے کیے ہیں۔

ڈسیری وانگ کا کہنا تھا کہ جوں جوں مزید سرمایہ کار رئیل اسٹیٹ سے ہٹ کر اپنی سرمایہ کاری کو اثاثوں میں منتقل کرتے رہیں گے، ویسے ہی چین کی میوچل فنڈ انڈسٹری کی  ترقی کا سلسلہ جاری رہے گا۔