بیجنگ(شِنہوا)چین نے متعلقہ فریقوں سے بحیرہ احمر کے علاقے میں کشیدگی میں مزید اضافے سے بچنے کے لیے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات روزمرہ کی پریس بریفنگ میں امریکہ کی طرف سےیمن کے حوثیوں پر حملے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب کہی جو بحیرہ احمر میں ایک تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملوں کے جواب کے طور پر کیا گیا۔
ماؤ نے کہا کہ بحیرہ احمر سامان اور توانائی کے لیے ایک اہم بین الاقوامی تجارتی راستہ ہے اور امیدہے کہ تمام متعلقہ فریق خطے میں سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار ادا کریں گے جس سے بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفادات کا تحفظ ہو سکے۔