• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا بحیرہ احمر میں کشیدگی میں کمی کے لیے متعلقہ فریقین سے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کا مطالبہتازترین

January 11, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے بحیرہ احمر میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے متعلقہ فریقین سے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ  میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے یہ اپیل سلامتی کونسل کی جانب سے قرارداد 2722 کی منظوری کے بعد اپنے ووٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کی۔قرارداد میں بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر یمن کی حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت اور اس بات کی توثیق کی گئی کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق تجارتی جہازوں کے بحری حقوق اور آزادیوں  کا احترام کیا جانا چاہیے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنے جہازوں کو حملوں سے تحفظ فراہم کریں۔ قرارداد میں بنیادی وجوہات  بشمول علاقائی کشیدگی اور بحری سلامتی میں خلل پیدا کرنے والے تنازعات کو حل کرنے کی ضرورت اور بحیرہ احمر اور وسیع خطہ میں صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے احتیاط اور تحمل سے کام لینے پر زور دیا گیا ہے۔