• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا بحیرہ احمر میں سیکورٹی بحال کرنے کا مطالبہتازترین

January 18, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے عالمی تجارت کے معمول کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے بحیرہ احمر کے سمندری راستوں پر سیکورٹی بحال کرنے اورتحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

 وزارت تجارت کے ترجمان ہی یاڈونگ نے جمعرات کو کہا کہ بحیرہ احمر بین الاقوامی تجارت کے لیے ایک اہم راستہ ہے،متعلقہ  فریق بحری حفاظت کو یقینی بنائیں اور صنعتی وسپلائی چینز کی ہموار ترسیل کوتحفظ فراہم کریں۔

  ترجمان نے مزید کہا کہ چین متعلقہ  اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کو مضبوط بنائے گا، تازہ ترین صورتحال پر قریبی نظر رکھے گا اور غیر ملکی تجارتی اداروں کو بروقت مدد اور معاونت فراہم کرے گا۔