بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت ٹرانسپورٹ نے منگل کو ملک کی بندرگاہوں سے بین الاقوامی کروزبحری جہازوں کے نقل و حمل کو مکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان کیا۔
بین الاقوامی کروزبحری جہازوں کی نقل و حمل کی بحالی پر آزمائشیں اس سال کے شروع میں شنگھائی اور شینزین کی بندرگاہوں پر شروع ہوئیں۔
منگل کو جاری کردہ اپنے نوٹس میں وزارت نے ہدایت کی کہ بندرگاہوں پر مقامی ٹرانسپورٹ حکام بین الاقوامی کروز ٹرانسپورٹیشن کو بحال کرنے کے لیے منصوبے بنائیں اور مقامی حکومتوں سے منظوری حاصل کرنے کے بعد دوبارہ کام شروع کریں۔
نوٹس میں کیا گیا کہ مقامی ٹرانسپورٹ حکام کو ہنگامی ردعمل اور وبا کی روک تھام کو مضبوط کرنے، کروز ٹرانسپورٹیشن مارکیٹ کے انتظام کو بہتر بنانے اور بین الاقوامی کروز ٹرانسپورٹیشن مارکیٹ کی مستحکم اور صحت مند ترقی کو فروغ دینے کے لیے پیدا ہونے والے مسائل کو تیزی سے حل کرنے کی بھی ضرورت ہے۔