بیجنگ(شِنہوا) چین نے بیرون ملک گوداموں کی تعمیرکو تیز کرنے اورسرحد پار ای کامرس برآمدات کوتوسیع دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت تجارت کے ترجمان ہی یاڈونگ نے گزشتہ روزباقاعدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ سرحد پار ای کامرس چین کی غیر ملکی تجارت کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے اور گزشتہ پانچ سالوں میں ملک کی سرحد پار ای کامرس تجارت میں دس گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت سرحد پار ای کامرس برآمدات کو بڑھانے اور بیرون ملک گوداموں کی تعمیر کو تیز کرنے سے متعلق رہنما ہدایات جاری کرے گی۔
رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران، چین کی سرحد پار ای کامرس کا حجم گزشتہ سال سے9.6 فیصد اضافے کے ساتھ 577ارب60کروڑیوآن(تقریباً81ارب23کروڑ ڈالر) تک پہنچ گیا ،جس میں سے14 فیصد اضافے کے ساتھ برآمدات کا حجم 448ارب یوآن رہا۔