بیجنگ(شِنہوا) چین نے چھ کم ترقی یافتہ افریقی ممالک کو صفر ٹیرف کی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔
ریاستی کونسل کے کسٹم ٹیرف کمیشن نے بدھ کوایک بیان میں بتایا کہ 25 دسمبر سے انگولا، گیمبیا، جمہوریہ کانگو، مڈغاسکر، مالی اور موریطانیہ کی چین آنے والی 98 فیصد قابل ٹیکس مصنوعات محصولات سے مستثنیٰ ہوں گی۔
کمیشن نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد چین-افریقہ دوستی اور تعاون کے جذبے کو مضبوط کرنا اور ہم نصیب مستقبل کے ساتھ اعلیٰ معیار کی چین-افریقہ کمیونٹی کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ کمیشن کے مطابق، اگلے مرحلے میں، چین زیرو ٹیرف سہولت کو ان تمام کم ترقی یافتہ ممالک تک توسیع دے گا جن کے ساتھ اس کے سفارتی تعلقات قائم ہیں۔