بیجنگ(شِنہوا)چین کا چھانگ ای- 6 قمری تحقیقی مشن اس سال کی پہلی ششماہی میں چاند پر بھیجا جا ئے گا۔
چین کی قومی خلائی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ چھانگ ای- 6 قمری تحقیقی مشن کے لیے درکار آلات کو جنوبی صوبے ہائی نان میں وین چھانگ خلائی جہاز لانچ سائٹ پر پہنچا دیا گیا ہے اور لانچ سے پہلے کے ٹیسٹ شیڈول کے مطابق کیے جائیں گے۔
بیان کے مطابق فی الحال لانچ سائٹ پر سہولیات اچھی حالت میں ہیں اور منصوبہ بندی کے مطابق تیاری کا کام جاری ہے۔
چھانگ ای- 6 چاند کے دور دراز حصوں سے نمونے جمع کرے گا جبکہ یہ مشن انسانی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا مشن ہوگا۔
یہ مشن اہم ٹیکنالوجیز میں بڑی پیش رفت کرے گا، جیسے کہ خودکار نمونہ جمع کرنا، ٹیک آف کرنا اور چاند کے دوردراز حصوں کی تحقیق۔
دریں اثنا مشن لینڈنگ زون کی سائنسی تحقیق بھی کرے گا۔
چین کی قومی خلائی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ فرانس، اٹلی اور یورپی خلائی ایجنسی/سویڈن کے سائنسی آلات سمیت پاکستانی پے لوڈ چھانگ ای- 6 مشن کے لینڈر کے ذریعے چاند پرجائیں گے۔