• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا چھیوچھیاو-2 ریلے سیٹلائٹ رواں سال کی پہلی ششماہی میں لانچ کیا جائے گاتازترین

February 02, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین چاند کے دوردراز کے علاقے اور زمین کے درمیان رابطے کے لیے رواں سال کی پہلی ششماہی میں چھیوچھیاو-2 نامی ریلے سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجے گا۔

چین کے قومی خلائی ادارے نے جمعہ کو بتایا کہ سیٹلائٹ کو جنوبی صوبے ہائی نان میں وینچھانگ کی  لانچنگ سائٹ پر پہنچا دیا گیا ہے اور لانچنگ سے پہلے کے ٹیسٹ شیڈول کے مطابق کیے جائیں گے۔

قومی خلائی ادارے نے مزید کہا کہ فی الحال، لانچ کی جگہ پر تمام سہولیات بہترحالت میں ہیں اور منصوبہ بندی کے مطابق تیاریوں کا کام جاری ہے۔ چھیوچھیاو-2  یا میگ فائی برج -2نامی سیٹلائٹ چین کے قمری تحقیق کے پروگرام کے چوتھے مرحلے کے لیے ایک ریلے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا، جو چھانگ ای-4، چھانگ ای-6، چھانگ ای-7 اور چھانگ ای-8 مشنزکے لیے مواصلاتی خدمات فراہم کرے گا۔