بیجنگ(شِنہوا)چین نے چھوٹے کاروبار کے لئے سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں جامع قرضوں کو توسیع دی ہے جس کا مقصد ان کے کاروبار کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
پیپلز بینک آف چائنہ کے مطابق مارچ کے اختتام تک چھوٹے کاروباری اداروں کو 334.1 کھرب یوان(تقریبا 47کھرب امریکی ڈالر) قرض فراہم کیا گیا جو پچھلے سال کے مقابلے میں 20.3فیصد زیاہ ہے۔
دیہی گھریلو مصنوعات کی تیاری اور آپریشن کے قرضوں کی فراہمی گزشتہ سال کے مقابلے میں 17.1فیصد بڑھا کر 99.5کھرب یوان کی گئی اور سٹارٹ اپ کے لئے قرضوں کی شرح فیصد0.2بڑھا کر293.5ارب یوان کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق سٹوڈنٹ قرضوں میں 22.5 اضافہ کر کے 212.9 ارب یوان کیا گیا جبکہ غربت سے نکالے گئے افراد کےقرضے 11 فیصد اضافے سے 12 کھرب یوان ریکارڈ کئے گئے۔