چھونگ چھنگ(شِنہوا) چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ میونسپلٹی 2025 تک نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای ویز) کے لیے 2ہزار سے زیادہ سپرچارجنگ اسٹیشن اور4ہزار سے زیادہ سپر چارجرزتعمیر کرے گی۔
میونسپل گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک دستاویز کے مطابق، 2025 تک چھونگ چھنگ کے بڑے شہری علاقوں میں نئے بنائے گئے تمام پبلک فاسٹ چارجنگ اسٹیشن کو سپر چارجنگ کی صلاحیت سے لیس کیا جائے گا اور موجودہ چارجنگ اسٹیشن کو بتدریج سپر چارجنگ اسٹیشنز میں تبدیل کردیا جائے گا۔ 2025 تک، شہر کے ایکسپریس وے کے سروس ایریاز میں این ای ویز کے لیے سپر چارجنگ اسٹیشنزکی تعداد170تک پہنچنے کی توقع ہے۔
چین کے توانائی کے قومی ادارے کے مطابق ملک میں ملکیتی این ای وی کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے،اور2023 کے آخر تک زیراستعمال این ای ویزکی تعداد 2کروڑ4لاکھ 10ہزار تک پہنچ گئی تھی۔الیکٹرک کاروں کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر چین این ای وی چارجنگ کی سہولیات کے نیٹ ورک کوبہتر اور توسیع دے رہا ہے یہ سہولیات گزشتہ سال کے مقابلے میں 65 فیصداضافے سے 2023 کے آخر تک تقریباً 86لاکھ تک پہنچ گئی تھیں۔