بیجنگ(شِنہوا) چین کی وازارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے چار حکومتی اداروں کے اشتراک سے ملک کے دیہی علاقوں نئی توانائی گاڑیوں(این ای ویز) کو فروغ دینے کی ملک گیر مہم کا اعلان کیا ہے۔
یہ مہم مئی سے دسمبر 2024 تک چلائی جائے گی، جس کا مقصد دیہی علاقوں میں این ای ویز کی کھپت کے موجودہ خلا کو پر کرناہے تاکہ وہاں کے رہائشیوں کے لئےماحول دوست اور محفوظ سفر کو بڑھایا جا سکے اور خوبصورت دیہات کی تعمیراور دیہی ترقی میں حصہ ڈالا جا سکے۔
دیہی علاقو ں میں این ای ویز کے پروموشن کی فہرست میں سرکردہ آٹو مینوفیکچررز کے 99 ماڈلز شامل ہیں جن میں سیڈان، ایس یو وی اور ایم پی وی کیٹگری کی گاڑیاں شامل ہیں۔
اس فہرست میں چائنہ فرسٹ آٹوموبائل گروپ جیسے سرکاری ہیوی ویٹ ماڈلز سے لے کر نئی آٹو میکنگ پاورز جیسےشپھینگ تک شامل ہیں۔ فہرست میں بی وائی ڈی کی متعدد مصنوعات بھی شامل ہیں۔
تمام سرگرمیا ں آٹھ مہینوں کے دوران منعقد کی جائیں گی، جس میں نمائشیں، ٹیسٹ ڈرائیوز اور صارفین کے دیگر تجربات شامل ہیں، جس کا مقصد مارکیٹ کی پیشکشوں کو بہتر بنانا اور دیہی صارفین کو انتخاب کے لئے زیادہ گاڑیاں فراہم کرنا ہے۔
اس اقدام کا ایک اہم پہلو چارجنگ، بیٹری تبدیلی، انشورنس، کلیمز، کریڈٹ اور فروخت کے بعد کی دیکھ بھال سے متعلق سپورٹ سروسز کی تنظیم ہے۔موجودہ بنیادی ڈھانچے کی خامیوں کو دور کرنے کے لیے ان خدمات کو دیہی علاقوں تک پھیلایا جائے گا۔
یہ پروگرام این ای وی کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کے لیے ان پالیسیوں کو بھی نافذ کرے گا جو گاڑیوں کی تجارت اور کاؤنٹی لیول کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری سے متعلق ہیں۔
اس مہم کی توجہ ایسے کاؤنٹی سطح کے شہروں پر مرکوز کی جا ئے گی جن میں فی الحال این ای وی کی شرح کم ہے لیکن وہاں ترقی کے مواقع زیادہ ہیں۔مہم میں این ای وی مینوفیکچررز، سیلز کمپنیوں، مالیاتی اداروں، چارجنگ اور سویپنگ انفراسٹرکچر فراہم کنندگان، اور بعد از فروخت خدمات کے اداروں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔