بیجنگ(شِنہوا) چین نے دوبارہ استعمال کےقابل کوائی ژو راکٹ کے آزمائشی ورژن کے عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
چائنہ ایرواسپیس سائنس اینڈ انڈسٹری کارپوریشن کی کمپنی ایکسپیس ٹیکنالوجی کے تیار کردہ ٹیسٹ راکٹ میں مائع آکسیجن میتھین انجن استعمال کیا گیا ہے۔ راکٹ نے 22 سیکنڈ کے دوران 0.15 میٹر کی بلندی کے ساتھ نو سیکنڈ تک پرواز کی۔ کمپنی کے مطابق، ٹیسٹ راکٹ کی لینڈنگ پوزیشن مستحکم اور درست رہی اور راکٹ کی باڈی اچھی حالت میں رہی جو تجربے کی کامیابی کی علامت ہے۔