بیجنگ (شِنہوا) چین نے فلپائن سے بحیرہ جنوبی چین کے نانشاچھونداو جزائر کے شیان بن جیاؤ کے پانیوں میں غیر قانونی طور پر تعینات اپنے اہلکاروں اور بحری جہازوں کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤگانگ نے یہ مطالبہ شیان بن جیاؤ میں غیر قانونی طور پر تعینات فلپائنی کوسٹ گارڈ کے جہازوں پر اہلکار اور سامان منتقل کرنے والےفلپائنی بحری جہازوں کے خلاف چینی کوسٹ گارڈ کے اقدامات کے حوالے سے میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔
شیان بن جیاؤ سمیت نانشاچھونداو جزائر چین کو حاصل ناقابل تردید خودمختاری کا ذکر کرتے ہوئے ترجمان نے واضح کیا کہ چین کی جانب سے قانون کے نفاذ کی کارروائیاں جائزاور صحیح ہیں اور فلپائن کی جانب سے چین کی خودمختاری اورجنوبی بحیرہ چین میں فریقین کے ضابطہ اخلاق خاص طور پر آرٹیکل 5 کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے بحیرہ جنوبی چین میں کشیدگی میں اضافہ ہوا اور علاقائی امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچا ہے۔