بیجنگ(شِنہوا) چین نے رین آئی جیاؤ جزیرے کے ملحقہ پانیوں میں فلپائنی بحری جہازوں کے داخل ہونے کا معاملہ فلپائن کے ساتھ اٹھایا ہے اور ایک بار پھر فلپائن پر زور دیا ہے کہ وہ سمندری حدود کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی بند کرے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہار منگل کو باقاعدہ نیوز بریفنگ میں بحیرہ جنوبی چین میں چینی اور فلپائنی کشتیوں کے درمیان تصادم کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔
ترجمان نے کہا کہ 5 مارچ کو فلپائن کے سپلائی اور کوسٹ گارڈ کے چار جہاز چینی حکام کی اجازت کے بغیر، چین کے نانشا کونڈاؤ جزائر کے جزیرے رین آئی جیاؤ کے ملحقہ پانیوں میں گھس آئے ، تاکہ وہاں پرغیر قانونی طور پرموجودجہاز کے لیےتعمیرات سمیت دیگر سامان بھیجا جاسکے۔
ماؤ نے کہا کہ چائنہ کوسٹ گارڈ نے قانون کے مطابق فلپائنی بحری جہازوں کو روکنے کے لیے ضروری کارروائی کی۔ترجمان نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر پیشہ ورانہ،محدود ، جائز اور قانون کے مطابق اقدامات اٹھائے گئے۔