• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا فنانسنگ کریڈٹ سروس پلیٹ فارمز کی تعمیر کو مربوط بنانے کامنصوبہتازترین

April 03, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے نچلی سطح  سمیت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو مالی معاونت کی سہولت کے لیے فنانسنگ کریڈٹ سروس پلیٹ فارمز کی تعمیر کو مضبوط بنانے سے متعلق ایک ایکشن پلان جاری کیاہے۔

ریاستی کونسل کے جنرل آفس کی طرف سے جاری کردہ رہنما اصولوں میں اس  نوعیت کے پلیٹ فارمز کی تعمیر کو بہترانداز میں مربوط بنانے اورقرضہ سے متعلق معلومات کی بنیاد پر جامع فنانسنگ سروس سسٹم کو موثر بنانے کی کوششوں پر زور دیا گیا ہے۔

ایکشن پلان کےمطابق قرضہ سے متعلق معلومات اکٹھا کرنے اور تبادلے کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا جائے گا اور مالیاتی اداروں کی حوصلہ افزا ئی کی جائے گی  تاکہ وہ کاروباری اداروں خاص طور پر  نچلی سطح  سمیت چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کے لیے اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کریں۔

پلان کے مطابق چین نیشنل انٹیگریٹڈ فنانسنگ کریڈٹ سروس پلیٹ فارم نیٹ ورک کوترقی دےگا اور مقامی فنانسنگ کریڈٹ سروس پلیٹ فارم کو بار باردہرائے جانے والےفنکشنز یا غیر موزوں آپریشن سے محفوظ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اہم شخصیات، اہلیت، اور درآمدات و برآمدات سے متعلقہ کاروباری اداروں کی معلومات کو کریڈٹ معلومات کے اشتراک کی فہرستوں میں شامل کیا جائے گا اور اس طرح پلیٹ فارمز کے ذریعے افراد اور کاروباری اداروں کو فائدہ پہنچانے والی مالیاتی پالیسیاں چھوٹی فرموں تک پہنچ سکیں گی۔