• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سہولتی اقدامات پرموثر عمل درآمد کا عزمتازترین

February 29, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کے تیز اور موثر نفاذ کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

گزشتہ سال اگست میں چین کی ریاستی کونسل نے ایک بیان جاری کیا جس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے کے حوالے سے اپنے رہنما اصولوں پر مبنی خاکہ پیش کیا گیا تھا۔

چین کی وزارت تجارت (ایم او سی) نے اس حوالے سے غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والی کمپنیوں کے لیے منعقدہ ایک گول میز اجلاس میں متعلقہ محکموں اور مقامی حکومتوں کے ساتھ کوششوں میں شامل ہونے سمیت غیر ملکی فنڈ سے چلنے والی فرموں کی آراء اور تجاویز پر غور کرنے، رہنما اصولوں پر عمل درآمد کا ایک جامع جائزہ لینے اور کام کو مسلسل بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا تاکہ غیر ملکی سرمایہ کار اس پالیسی سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکیں۔