• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے معاون پالیسیوں اوربہترخدمات کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلانتازترین

January 18, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہاہے کہ وہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے معاون پالیسیاں متعارف اور خدمات کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

قومی ترقی واصلاحاتی کمیشن (این ڈی آر سی) کے نائب سربراہ لیو سوشے نے جمعرات کو بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ این ڈی آر سی متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر فوری طور پر متعلقہ پالیسیاں متعارف کرائے گا، جس میں غیر ملکی سرمایہ کاری تک رسائی کے لیے ملک گیر منفی فہرست پر نظر ثانی  کرتے ہوئے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری تک رسائی پرعائد پابندیوں کو ہٹایا جائے گا۔

   لیو نے کہا کہ ہم عملی اقدامات کے پیکج کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والے اداروں کو درپیش مشکلات کو حل کرنے اور رکاوٹوں کو کم کرنے کی کوشش  کررہے ہیں  ان اقدامات میں حمایت اور تحفظ کی پالیسیوں میں اضافہ اور اعلیٰ معیاری بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کے ساتھ ہم آہنگی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوششیں کی جائیں گی، اور یہ کہ این ڈی آر سی نے حالیہ برسوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے بڑے منصوبوں کے سات بیچز کو سہولت فراہم کی ہے، جس کے پہلے چھ بیچزکی مجموعی سرمایہ کاری مالیت 73 ارب ڈالر ہے،منصوبوں کاساتواں بیج ، جو  بائیو میڈیسن، آٹوموبائل مینوفیکچرنگ، نئی توانائی کی بیٹریاں، کیمیکل انڈسٹری اور دیگر شعبوں پر مشتمل ہے، سے 15 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔