بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 23 جولائی 2024 سے یورپی یونین ، برطانیہ ، جنوبی کوریا اور انڈونیشیا سے درآمد کردہ اسٹین لین اسٹیل بِلٹس اور ہاٹ رولڈ اسٹین لیس اسٹیل پلیٹوں اور کوائلز پر اینٹی ڈمپنگ اقدامات کی معیاد ختم ہونے پر اس کی نظرثانی کرے گی۔
چین نے 23 جولائی 2019 سے 5 سال کے لئے یورپی یونین، جاپان، جنوبی کوریا اور انڈونیشیا سے درآمد شدہ اسٹین لیس اسٹیل مصنوعات پر 18.1 سے 103.1 فیصد تک اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کی تھی۔
وزارت نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ 23 جولائی 2024 سے اسٹین لیس اسٹیل کے ساتھ ساتھ جاپان سے درآمد شدہ ہاٹ رولڈ اسٹین لیس اسٹیل پلیٹوں اور کوائلز پر اینٹی ڈمپنگ اقدامات اپنی معیاد پوری ہونے پر ختم کردیئے جائیں گے۔
اسٹین لیس اسٹیل بلٹس اور ہاٹ رولڈ اسٹین لیس اسٹیل پلیٹیں اور کوائلز بڑے پیمانے پر جہازوں، کنٹینرز، ریلوے، الیکٹرک پاور، پیٹرولیم اور پیٹروکیمیکل جیسی صنعتوں میں استعمال ہوتی ہیں۔