• Social Circle, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا یورپی یونین سے ٹولیوڈین کی درآمدات پر عائد اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کا جائزہ لینے کا اعلانتازترین

June 27, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے یورپی یونین سے درآمد کیے جانے والےنامیاتی کیمیکل ٹولیوڈین پر عائد اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی جاری یا ختم کرنے کا جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

چین نے 2013 میں یورپی یونین کے رکن ممالک سے درآمد شدہ ٹولیوڈین پر19.6 سے 36.9 فیصد تک  اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کی تھی۔ وزارت تجارت کے ایک بیان کے مطابق، 2019 میں اس ڈیوٹی کو مزید پانچ سال تک توسیع دی گئی تھی۔

ٹولیوڈین رنگوں، ادویات اور فارم کیمیکلز کی تیاری میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹولیوڈین کے ملکی پروڈیوسرز کی درخواست میں میعاد ختم ہونے کے جائزہ میں اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ اینٹی ڈمپنگ اقدامات ختم کرنے سے ڈمپنگ اور نقصان جاری رہے گایا نہیں۔