• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا یورپی کمیشن کے الیکٹرک مسافر گاڑیوں پر سبسڈی مخالف تحقیقات کے فیصلے پراظہارعدم اطمینانتازترین

October 04, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت (ایم او سی) نے یورپی کمیشن کی طرف سے چینی الیکٹرک مسافر گاڑیوں پر سبسڈی مخالف تحقیقات شروع کرنے کے فیصلے پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیاہے۔

ایم او سی کے ترجمان  نے بدھ کو کہاکہ یورپ کی طرف سے یہ جوابی ڈیوٹی تحقیقات نام نہاد سبسڈیز اورنقصان کے خطرات کے بارے میں صرف ذاتی مفروضوں پر مبنی ہے۔اس کی حمایت کے لیے کافی ثبوت نہیں اور یہ ڈبلیو ٹی اوکے متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی ہے  اور چین اس سے سخت غیر مطمئن ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یورپ نے چین سے بہت کم وقت میں مشاورت کا مطالبہ کیا تھا لیکن وہ "مؤثر مشاورتی مواد" فراہم کرنے میں ناکام رہا جس سے چین کے حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچا۔