• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا جاپان کے برآمدی کنٹرول منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہارتازترین

April 29, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین نے جاپان کے سیمی کنڈکٹر اور دیگر شعبوں میں بعض اشیاء پر برآمدی کنٹرول کے منصوبے  پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جاپان کے مجوزہ اقدامات سے چینی اور جاپانی کاروباری اداروں کے درمیان معمول کی تجارت پر شدید منفی اثر پڑے گا اور عالمی سپلائی چینز کے استحکام کو نقصان پہنچے گا۔

ترجمان نے کہا کہ جاپان کو  اپنے غلط طرز عمل کو بروقت درست کرنا چاہیے جبکہ چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر انڈسٹری بڑے پیمانے پر عالمگیر  حیثیت اختیار کر  چکی ہے جبکہ چند ممالک کی جانب سے قومی سلامتی کے تصور کو عام کرنے، برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال کرنے اور عالمی منڈی کو تقسیم کرنے کے  اقدامات نے آزادانہ تجارت اور کثیرجہتی  تجارتی قوانین کے اصولوں سے سنجیدگی سے انحراف کیا ہے اور عالمی صنعتی اور سپلائی چینزکے استحکام پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔